نوجوان کر نٹ لگنے سے جاں بحق، لاش پول پر لٹکتی رہی

نوجوان کر نٹ لگنے سے جاں بحق، لاش پول پر لٹکتی رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جام پور(نامہ نگار) نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ لاش (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

آدھاگھنٹہ بجلی کے پول پرلٹکتی رہی‘ ریسکیو1122موقع پرپہنچ کربھی منہ تکتی رہ گئی۔ لوگوں نے بجلی بندکرکے اپنی مددآپ کے تحت لاش کونیچے اتارا‘ لوگوں کی ریسکیوکی بے حسی پرسخت تنقید۔ تفصیل کے مطابق موضع تتاروالاکے کھوہ نورشاہ میں غریب محنت کش 20سالہ صفدرولدولی محمدمستوئی نے اپنی غربت کے ہاتھوں مجبورہوکر بجلی کا نیومیٹر لگانے کیلئے بجلی کے پول پرچڑھ گیا‘ بجلی کا کنکشن کرتے ہی اس کاہاتھ ایل ٹی کی تاروں سے چھوگیااورکرنٹ کے لگنے سے نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجس کی اطلاع میپکو سب ڈویڑن جام پور اور ریسکیو 1122کو دی گئی‘ ریسکیو 1122موقع پر توپہنچ گئی مگربجلی بندکرنے کیلئے میپکو کا انتظارکرتی رہی‘ نوجوان کی لاش آدھاگھنٹہ بجلی کے پول پرلٹکتی رہی جس کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت خود لاش کو نیچے اتارا۔ اس موقع پر لوگوں نے ریسکیو 1122 اور میپکو جام پورکوسخت تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے شدید احتجاجی کرتے ہوئے نعرہ بازی بھی کی۔
نوجوان جاں بحق