مویشی منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو مفت کانگو کٹس فراہم کرنیکی ہدایت

مویشی منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو مفت کانگو کٹس فراہم کرنیکی ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کیٹل مارکیٹ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

مینجمنٹ کمپنی کو موضع بلیل اور سانمورانہ منڈی میں پانی‘ لائٹس‘ سایہ اور کانگو کٹس کی فراہمی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس ضمن میں ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر حماد نے تمام آفیسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر حماد نے بتایا ہے کہ موضع سانمورانہ اور بلیل میں لگائی جانیوالی مویشی منڈیوں میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو کانگوکٹس کی مفت فراہمی کی جائے گی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کانگو سے بچاؤ کیلئے سپرے کئے جائیں گے اور ٹرکوں کی شناخت کیلئے سٹیکر لگائے جائیں گے۔ موضع بلیل اور سانموانہ کی منڈیوں میں رات کے اوقات میں لائٹس کی فراہمی کیلئے جنریٹر رکھے جائیں گے جبکہ جانوروں کیلئے پانی کی دستیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

مفت کانگو کٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر