پانی کیس میں ملوث ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا
لاہور(نامہ نگار)صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں ملوث ملزمان کو جیل سے لا کراحتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمہ کا ٹرائل شروع ہونے تک ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے صاف پانی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ملزمان 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل سے پیش کئے گئے، عدالت نے ملزم ناصر قادر کو 27 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ ملزم مسعود اختر، وارث علی، خالد ندیم بخاری،ظہرالدین اور سلیم اختر نے حاضری معافی کی درخوست دائر کیں جس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کی ان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے اور وہ جیل سے پیش ہوتے ہیں ، نیب حکام نے ابھی ان کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر نہیں کیا ہے ،ٹرائل شروع ہونے تک حاضری معافی دی جائے، عدالت نے درخواست منظور کر تے ہوئے نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
حاضری استثنیٰ