ملتان، قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہر سے باہر خندقیں بنانے کا فیصلہ

ملتان، قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہر سے باہر خندقیں بنانے کا ...

ملتان‘ خانیوال‘ ڈیرہ‘ راجن پور (تحصیل رپورٹر‘ بیورو نیوز‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) منیجنگ ڈائریکٹر نے عیدالاضحی کے حوالے سے (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں عیدالاضحی پر شہریوں کو ہرممکن صاف ستھرا ماحول میسر کیلئے سیکٹر انچارجوں سے یونین کونسل کی سطح پر عارضی فلتھ ڈپو‘ اجتماعی قربان گاہوں کی فہرست طلب کرلی۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ہیوی مشینری کرایہ پر حاصل کی جائے گی جس سے عید سے قبل شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن کیا جائے گا جبکہ عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کیلئے گھر گھر جراثیم کش شاپر بیگ تقسیم کئے جائیں گے تاکہ لوگ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ان شاپروں میں محفوظ کرکے عملہ صفائی کے حوالے کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہر سے باہر خندقیں بنائی ججائیں گی جہاں پر انہیں محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے گا۔ اسہنگامی اجلاس میں مینجر آپریشن عثمان خورشید‘ سیکٹر انچارج عبدالشکو بھٹہ‘ مختیار احمد بھٹہ‘ سجاد احمد بھٹہ‘ بلال بھٹہ‘ عبدالرؤف‘ محمد آصف‘ وارث علی‘ شاہد بشیر‘ محمد شہباز‘ محمد شفیع و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کمپنی اپنے محدود وسائل کے ہوتے ہوئے بھی عوام کو عیدالاضحی کے موقع پر بہتر سے بہتر ماحول میسر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے ملتان شہر کی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر کمپنی کا ساتھ دیں اور قربانی کی آلائشوں کو محفوظ انداز سے عملہ صفائی کے حوالے کرے تاکہ ماحول کو تعفن اور بدبو سے پاک رکھا جاسکے۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی ضلع خانیوال میں محکمہ لائیو سٹاک نے چیچڑ وں کی روک تھام کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں ضلع کے پانچ داخلی و خارجی مقامات پل رانگو، 25پل کبیروالا، نیو ہیڈ سدھنائی ، چوک میتلا جہانیاں، ٹول پلازہ میاں چنوں پر چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہیں۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹرکے مطابق کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن راناگلزار احمد نے مویشی منڈی ڈیرہ غازیخان میں سہولیات کی عدم فراہمی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی کو کارروائی کی ہدایات جاری کیں . کمشنر نے راجن پور ، لیہ اور مظفرگڑ ھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اضلا ع کی مویشی منڈیوں میں انسانوں اورمویشیوں کیلئے پانی ، سایہ اوردیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں . صفائی اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں کمشنر کو باقاعدہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ راجن پورسے نا مہ نگا رکے مطابق محکمہ لائیوسٹاک راجن پور نے ضلع بھر میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔یہ ٹیمیں نہ صرف گھر گھر جا کر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی بلکہ عید الضحیٰ کے سلسلے میں لگائے گئے جانوروں کی خرید و فروخت کے مقامات پر بھی حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر باسط نے ٹیموں کی مانیٹرنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام جانوروں کے فارموں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کا سپرے بھی کرایا جا رہا ہے اور اب تک 1لاکھ 10ہزار 872چھوٹے اور بڑے جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں اور تقریباً 71ہزار جانوروں کو انٹی ٹک سپرے کیا جا چکا ہے۔

قربانی کی آلائشیں

مزید : ملتان صفحہ آخر