پشاور، آئس اور منشیات فروش گروہ گرفتار، لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد

پشاور، آئس اور منشیات فروش گروہ گرفتار، لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور پولیس نے یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں میں آئس اور دوسرے منشیات فروخت کرنے والے گروہ کو دھر لیا۔ آئس فروخت کرنے والے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور بھاری مقدار میں چرس بر آمد کرکے ملزمان کو حوالات منتقل کر دیاگیا۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں آئس اور دوسرے منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد آئس اور منشیات فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز ڈی ایس پی ٹاؤن طاہر خان داوڑکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ یونیورسٹی ٹان کے علاقہ میں تین رکنی گروہ طلبا اور دیگر معصوم شہریوں کو آئس اور دیگر منشیات فراہم کرنے کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی ایس پی ٹاؤن طاہر خان داوڑ نے ایس ایچ او تھانہ ٹان احمد اللہ خان کو متذکرہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹان احمد اللہ خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان ندیم ولد شیر زمان سکنہ شگئی ہندکیان، حکمت یار ولد نعمت گل سکنہ کو ہاٹ لاچی حال دورہ روڈ سفید ڈھیری اور نادر خان ولد حاجی محمد سکنہ سپرئیر سائنس کالج یکہ توت کونہایت حکمت عملی سے گرفتا ر کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی110 گرام آئس سمیت 1800 گرام چرس بھی بر آمد کر لی۔ تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا جہاں ملزمان نے سر سری انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے اعترافی بیانات کی روشنی میں تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے آئس کا منفی کاروبار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر ڈی ایس پی ٹان طاہر خان داڑ، ایس ایچ او تھانہ ٹان احمد اللہ خان اور دیگر پولیس نفری کو نقد انعامات اورتوصیفی اسناد دینے کی سفارش کردی۔