عید: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم

عید: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عیدالاضحی کے موقع پر کرائے کی مشینری‘ لیبر‘ بائیو ڈی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

گریڈ ایبل شاپنگ بیگ‘ کھانا کی فراہمی کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی جبکہ ٹینڈرز میں کامیابی بولی دینے والے ٹھیکیداروں سے ریٹس پر مزید بات چیت کی جائے گی۔ چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر شوکٹ ملک‘ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انوارالحق‘ مینجر پی اینڈ سی رانا نثار صلاح الدین‘ نمائندگان پی اینڈ ڈی اور فنانس نے شرکت کی۔ چیئرمین و ڈی سی مدثر ریاض ملک نے ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انوارالحق کو عیدالاضحی کے موقع پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ عیدالاضحی کے موقع پر کرائے پر مشینری‘ لیبر کی فراہمی‘ بائیوڈی گریڈ ایبل شاپنگ بیگ اور کھانے کی فراہمی کیلئے بجٹ کی منظورے دیدی ہے جبکہ ٹینڈرز کے نرخوں پر مزید بحث کیلئے کامیابی بولی دینے والے ٹھیکیداروں کو آج سرکٹ ہاؤس میں بلالیا ہے جبکہ دوسری طرف ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے ممبران کی تعیناتی کی منظور پنجاب حکومت نے دے دی ہے‘ جلد ہی نئے ممبران کا اعلان کیا جائے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سابقہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرنے کی منظوری دی گئی۔

بجٹ کی منظوری

مزید : ملتان صفحہ آخر