فوڈ اتھارٹی کی بھاری لائسنس فیس سے چھوٹے دکاندار پریشان، فوری ریلیف کا مطالبہ

فوڈ اتھارٹی کی بھاری لائسنس فیس سے چھوٹے دکاندار پریشان، فوری ریلیف کا ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غریب دکانوں کی ’’کھال اتارنا شروع کر دی‘‘ ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

اتھارٹی کی طرف سے دکانوں سے سالانہ لائسنس فیس وصول کی جار ہی ہے۔ سپر سٹورز( بڑی دکانوں) کی سالانہ فیس 6ہزار روپے ماہانہ ہے جبکہ چھوٹے پرچون دکانداروں کو بھی سپر سٹورز کی کیٹگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔ آٹا اور چینی رکھنے والے چھوٹے دکانداروں سے بھی سپر سٹور کے برابر لائسنس فیس وصول کی جا رہی ہے۔اس صورتحال میں چھوٹے دکاندار شدید پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی روٹی بمشکل پوری ہوتی ہے۔ اتنی زیادہ لائسنس فیس کی ادائیگی ان کیلئے محال ہے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر