جنوبی پنجاب: بجلی بندش میں اضافہ ، دفتری امور بری طرح متاثر

جنوبی پنجاب: بجلی بندش میں اضافہ ، دفتری امور بری طرح متاثر

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی جبری بندش اور فورس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔شہری تڑپ گئے ۔ بجلی کی بند ش کی یہ صورتحال ہے کہ کسی بھی علاقے میں بجلی کسی بھی وقت اچانک بند ہو جاتی ہے۔شیڈول سے ہٹ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کر ہونے والی بجلی بندش سے دفاتر میں امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ملتان شہر میں بجلی کی اضافی بندش نے شہریوں کے معاملات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بجلی کی ٹرپنگ اور بریک ڈاؤن کے دورانیہ کی بجلی بھی صارفین کو فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔میپکو کی جانب سے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اوسطاً 4گھنٹے ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں فیڈرز کی طویل بندش صارفین کیلئے اضافی بوجھ بن گئی ہے جس سے تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر