ملتان :وہاڑی روڈ گرڈ سٹیشن میں 5کروڑ لاگت سے نیا پاور ٹرانسفارمر لگانیکا فیصلہ

ملتان :وہاڑی روڈ گرڈ سٹیشن میں 5کروڑ لاگت سے نیا پاور ٹرانسفارمر لگانیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کرنے ، ٹرپنگ کی شکایات کے خاتمہ اور مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملتان شہر کے 132 کے وی وہاڑی روڈ ٹی ون گرڈسٹیشن میں نیا پاور ٹرانسفارمر نصب کرنیکا فیصلہ کیاہے ۔ 132 کے وی وہاڑی روڈ ٹی ون گرڈاسٹیشن میں 31.5/40ایم وی اے کا پاورٹرانسفارمر نصب کیاجارہاہے جس پر 5کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی ۔پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 132KVوہاڑی روڈ ٹی ون گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی کل15اگست کو ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک بند رہے گی ا س بندش سے 11KVشریف پورہ، انصارکالونی، معصوم شاہ، ٹاٹے پور، کرکٹ سٹیڈیم، الہلال انڈسٹریز، محمودفیڈز، ایس ایم فوڈز اور علی ٹاؤن فیڈرزمتاثرہوں گے جبکہ 11KVنیوممتازآباد، ڈی مارکیٹ، نیووہاڑی روڈ، الہلال، حافظ جمال اور سمیجہ آبادفیڈرز سے چھ بجے صبح سے آٹھ بجے صبح تک اور بارہ بجے دوپہر سے دو بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔ میپکو انتظامیہ کی ہدایت پر متاثرہونے والے فیڈرز کو وقفہ وقفہ سے بجلی فراہم کی جائے گی۔
فیصلہ