حکومت پنجاب کااہم اقدام،خواجہ سراؤں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ کی ہدایات
ملتان(سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کا خواجہ سراؤں کی تعلیم کیلئے اہم اقدام،خواجہ سراؤں کی تعلیمی اداروں میں داخلہ کو یقینی بنانے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ ٹرانس جینڈر پرسنز(پروٹیکشن آف رائٹس)ایکٹ 2018 کے تحت ٹرانس جینڈر بچوں کو سکولوں میں مساوی حقوق حاصل ہوں گے اس ضمن میں تعلیمی اداروں میں خواجہ سرا بچوں کے داخلے کو بھی یقینی بنایا جائے جس سے شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا اور انرولمنٹ اہداف کے حصول میں مدد ملیگی۔ سکولوں میں داخلہ کے وقت جنس کے کالم میں خواجہ سرا کو بھی شامل کیا جائے گا۔
خواجہ سرا