پنجاب حکومت بنتے ہی حلقے کے مسائل حل کرینگے، وسیم خان بادوزئی

پنجاب حکومت بنتے ہی حلقے کے مسائل حل کرینگے، وسیم خان بادوزئی

ملتان (نیوز رپورٹر) نومنتخب ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت آنے سے نہ صرف کرپٹ حکمران بلکہ بیرونی دنیا کی جانب سے بھی پریشانی کا تاثر دیا جارہا ہے‘ خاص طورپر امریکہ اور بھارت اس سلسلے میں بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں کیونکہ یہ دو(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

طاقتیں کسی صورت پاکستانی عوام کو خود آزاد اور خودمختار نہیں دیکھ سکتیں‘ اب پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بننے کے بعد حلقے کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہوگی کیونکہ جس بے پناہ عزت سے حلقے کے عوام نے مجھے نوازا ہے میں پوری زندگی بھی ان کی خدمت کرکے ان کی محبتوں کا قرض نہیں چکا سکتا۔ یہ بات انہوں نے تھہیم برادری کے صدر ملک اعجاز تھہیم کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ملک ساجد نواز کھوکھر‘ حاجی اشتیاق خان‘ ملک فیصل عاربی‘ ملک ہاشم کھوکھر‘ گل محمد جانگلہ‘ شیر بادشاہ خان‘ ملک لطیف عطار‘ صوفی مجید‘ ملک اعجاز تھہیم‘ ملک جاوید عاربی‘ زبیر بھٹی‘ ملک جاوید اختر عاربی‘ ملک الطاف کھوکھر‘ ڈاکٹر عبدالجبار‘عبدالرحیم بھٹی‘ محمد حسین عطار‘ محمد اسلم رحمانی‘ محمد طارق‘ ایم سلیم اکرم بھٹی و دیگر اہل علاقہ نے شرکت کی۔ بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے سادگی کا اعلان کرکے بنیاد رکھ دی ہے‘ اب ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اپنے لیڈر کی پیروی کریں اور اپنی زندگی میں سادگی اپنائیں تاکہ ہماری مشکلات میں کمی ہو اور ہم وی آئی پی کلچر کو خیرباد کہہ کر ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے میں عمران خان کی خواہش کی تکمیل کا سامان پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد جو حربے استعمال کرنا چاہے کرلے لیکن اس بار اس ملک کے غیور عوام عمران خان کے حق میں فیصلہ کرچکے ہیں اور بہت جلد ہنگامی بنیادوں پر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کا اعلان کیا جانے والا ہے۔

وسیم خان بادوزئی

مزید : ملتان صفحہ آخر