کاشتکار پر کلہاڑیوں سے حملہ، ملزم دونوں بازو، ٹانگیں توڑ کر فرار

کاشتکار پر کلہاڑیوں سے حملہ، ملزم دونوں بازو، ٹانگیں توڑ کر فرار

ملتان ( خبر نگار خصوصی)ملتان کے نواحی علاقے بھینی قریشاں میں دس مسلح افراد نے خاندانی دشمنی کا بدلہ لیتے ہوئے کاشتکارکو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کرکے اس کے دونوں بازو اور ٹانگیں توڑ دیں اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ بستی ملوک نے مقدمہ درج(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق دس افراد اسلم، اکرم، عظمت، ساجد، واجد، اسد، اشفاق، اقبال، عمران اور فدا حسین مسلح آتشیں اسلحہ و کلہاڑیاں سجاد حسین کو نہر کنارے سے اپنے ساتھ بٹھا کر اسے اس کے گھر لے آئے جہاں پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بازو اور ٹانگیں توڑ ڈالیں اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گئے ہیں۔

پرانی دشمنی

مزید : ملتان صفحہ آخر