کچہری روڈ پر سیوریج پانی جمع‘ تاجروں اور اہل علاقہ کا واسا حکام کیخلاف مظاہرہ

کچہری روڈ پر سیوریج پانی جمع‘ تاجروں اور اہل علاقہ کا واسا حکام کیخلاف ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) گھنٹہ گھر کچہری روڈ پر کراؤن فیلیر سے سیوریج کا پانی جمع ہوگیا‘ ایک ماہ سے تنگ تاجروں اور اہل علاقہ نے واسا حکام کیخلاف احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے۔ گزشتہ روز ٹائر جلا کر تاجروں نے زبردست احتجاج کیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا۔(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

واسا اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔ تاجروں اقبال بھٹی‘ ماجد اقبال‘ محمد خلیل‘ ندیم اکبر‘ محمد اکمل‘ رئیس الدین قریشی‘ محمد عمر وہ دیگر نے بتایا کہ ایک ماہ سے کراؤن فیلیر کی وجہ سے کھڑے پانی سے ہمارا کاروبار اور راہگیر شدید متاثر ہورہے ہیں جبکہ سامنے دو مساجد میں جانے والے نمازی بھی پریشان ہیں۔ واسا حکام کو درخواستیں دیں مگر مؤثر اقدامات نہیں کئے جارہے۔ انہوں نے کمشنر ملتان‘ ڈپٹی کمشنر ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات فوری کئے جائیں بصورت دیگر تاجر برادری مستقل روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہوگی۔

واسا کیخلاف مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر