چوری‘ ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم
ملتان ( خبر نگار خصوصی) چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری کار، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز، لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات ، الیکٹرونکس اشیاء دیگر گھریلو سامان سے محروم ہو(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
گئے، تفصیل کے مطابق تھا نہ مظفر آبادکے علاقے سے شہزاد کی بیو ی سے نامعلوم ملزمان2عدد موبائلز طلائی زیورات نقدی ڈکیتی کرکے لئے گئے ا تھانہ کینٹ کی حدود میں غلام محمد نواں شہر ہوٹل کے باہرسے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لئے گئے ، تھانہ بی ز یڈ کے علاقے میں زاہد حسین کے مکان کے تالے توڑ کرنامعلوم ملزمان فریج ٹی وی بیٹری دیگر سامان مالیتی 1لاکھ 20ہزار چوری کرکے لئے گئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد زمان کو مسلح 6نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل نقدی 1لاکھ 75ہزار چھین کرفرار ہوگئے جبکہ متعلقہ پولیس نے ان مقدمات کا الگ الگ اندراج کرلیا ہے۔
چوری‘ ڈکیتی