بورے والا، آئل ٹینکر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، والدین کو سکتہ

بورے والا، آئل ٹینکر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، والدین کو سکتہ

بورے والا‘ ساہوکا(تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان)تیر رفتار آئل ٹینکر نے سڑک کنارے بیٹھے 12سالہ بچے کو کچل دیا ،(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ ملزم کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ نواحی قصبہ ساہوکا کے علاقہ تکیہ چن پیر میں بارہ سالہ بچہ دانش سڑک کنارے بیٹھا اپنی بکریاں چرا رہا تھا کہ نا معلوم تیز رفتار آئل ٹینکر نے اسے کچل دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیاجبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور بچے کے ورثاء نے لاشسڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ ملزم کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورنا معلوم آئل ٹینکر ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے اور ورثاء کو یقین دلایا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گاجس پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔

بچہ جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر