ڈی ٹی او ریلوے طاہر مسعود مروت سسٹم کا معائنہ کرتے ہوئے حادثے کا شکار‘ معجزانہ طورپر محفوظ

ڈی ٹی او ریلوے طاہر مسعود مروت سسٹم کا معائنہ کرتے ہوئے حادثے کا شکار‘ ...

ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ریلوے سسٹم کا معائنہ(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔ موٹر ٹرالی الٹنے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ٹی او طاہر مسعود مروت گزشتہ روز مخدوم پور پہوڑاں سے شور کوٹ تک ریلوے سسٹم کامعائنہ کرنے کے لئے موٹرٹرالی پر نکلے لیکن مذکورہ ٹرالی ناقص ٹریک کے باعث پٹڑی سے اتر گئی۔ جس کے نتیجے میں ڈی ٹی او کے گھٹنوں، پیروں اور ہاتھوں پر معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ٹی آئی زاہد محفوظ رہا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد دونوں افسران طبی امداد کے بعد معائنہ ادھورا چھوڑ کر واپس آگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر