مختلف حادثات میں6افراد جاں بحق

مختلف حادثات میں6افراد جاں بحق

جلالپور پیروالا‘ وہاڑی‘ شاہ جمال‘ لیاقت پور‘ لڈن‘ کچا کھوہ (نمائندگان) جلالپور پیروالا میں 70 سالہ شخص تیزرفتار ڈالے کی ٹکر سے دم توڑ گیا۔ مختلف حادثات میں سات افراد جاں بحق ہوگئیجلالپور پیروالا سے نامہ نگارکے مطابق تیز رفتار ڈالے کی زد میں آنے والا 70سالہ احمد یار ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ملتان روڈ حویلی لانگ کے قریب ملتان کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ڈالے نے 70 سالہ(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

راہ گیر احمد یار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹاگیں ٹوٹ گئی جسے فوری طور پرریسکیو 1122کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایاگیا لیکن حالت نازک ہونے پر اسے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق مین چوک رتہ ٹبہ میں ڈالہ اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم ایک جان بحق دو شدید زخمی چک نمبر61 کے بی کے نمبردار نذرحسین ورک کا بیٹا اظہررضاء بھانجا جہانگیر ولد تھراج ورک اپنے ٹریکٹر ڈرائیور کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر رتہ ٹبہ مین چوک پر وھاڑی حاصل پور روڈ پر چڑھے ہی تھے کہ وھاڑی سے آتے ھوئے تیز رفتار پولٹری فارم کے شاہ زور ڈالے نے روندھ ڈالا جس کہ نتیجہ میں جہانگیر ورک موقع پر ہی ہلاک جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گے جنکو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا حادثہ اتنا شدید اور خوف ناک تھا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بھی ممکن نہ تھی شدید زخمی ہونے والے افراد کی بازؤ،ٹانگیں ٹوٹ گیءں گزشتہ چند یوم میں اسی چوک میں گاڑیوں رکشہ مافیاء کے رش اور ریڑھی بانوں قباچہ فروش فروٹ سبزی فروش کے قبضہ سے درجنوں حادثات ہوئے ،کئی افراد جان کی بازی ہار گے یہ تمام واقعات انتظامیہ اور پٹرولنگ پوسٹ رتہ ٹبہ کی نااہلی اور غیرذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے اہل علاقہ کے سیاسی سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ احمد موہا نہ کا رہائشی کرا چی میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق۔شاہ جمال کے نواحی علاقہ احمد مو ہا نہ کا رہا ئشی منیر احمد مو ہا نہ جو کہ آ ٹھ سال سے کرا چی میں مقیم اور موٹر سائیکل مکینک تھا خریداری کی غرض سے موٹر سائیکل پر وار جا رہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا جسکی میت شب گذشتہ رات گئے پہنچی اور نماز جنازہ کی ادائی کے بعد دفن کر دی گئی متوفی چار بچوں کا باپ تھا ۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق کے ایل پی روڈ پرچانجنی چوک کے قریب تیز رفتار وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جا ن بحق ہوگیا،تفصیل کے مطابق ظاہرپیر کا رہائشی 60سالہ محمد دین کام کے سلسلے میں موٹر سائیکل پرجا رہا تھا کہ تیز رفتار وین کی زد میں آکرموقع پر جاں ں بحق ہو گیا جبکہ ریلوے سٹیشن لیاقت پور کے شمالی ریلوے کراسنگ کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوئی۔ متوفیہ کی نعش ناقابل شناخت ہونے کی وجہ سے نام اور ورثاء کے بارے میں علم نہیں ہوسکا۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر