ن لیگ کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے،اکبرخان تنولی

ن لیگ کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے،اکبرخان تنولی

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر )میاں نواز شریف کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے جنو بی پنجاب کے عوامی نما ئندوں نے نون لیگ سے علیحد گی کا اعلان کر دیا ہے بہت جلد ملک کے دیگر علا قوں سے اس کرپٹ سسٹم کے رکھوالوں کو خیر باد کہنے والوں کی لا ئنیں لگنے والی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مر کزی راہنما او ر امید وار برائے حلقہ pp-3اکبر خان تنولی نے تحصیل حسن ابدال اور فتح جنگ کی مختلف یونین کو نسلز میں مصروف دن گزارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے جھنگ،باہتر ، سلطا ن پور،پو ڑمیانہ میں سیاسی سماجی شخصیات اورنو جوانوں سے ملا قاتیں کیں اور انہیں تحریک میں شمولیت کی دعوت دی ۔اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ نون لیگ اپنی وکٹ کھیل چکی ہے آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سڑکیں بنانے سے قوم ترقی یا فتہ نہیں ہو جا تی۔ملک کے باسی سستے انصاف۔آسان روز گاراور صحت کی سہو لیات کے لیئے ترس رہے ہیں۔ چو نکہ ان کا موں میں سے کمشن نہیں ملتا اس لئے حکمرانوں کی تو جہ اس طرف نہیں جاتی۔انہوں نے کہا کہ انشاء اٗللہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گا اور قوم بدلتے ہو ئے پا کستان کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر