گوجرخان،ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپاکردیا

گوجرخان،ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپاکردیا

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان، ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے برابر، گوشت سبزیاں پھل دودھ دہی وغیرہ کے من مانے ریٹ مقرر کر کے لوٹ مار کا سلسلہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ، سرکاری نرخ ناموں کو صرف آویزاں کیا جاتا ہے اشیاء خورد ونوش کے ریٹ اپنی من مرضی کے مطابق لئے جاتے ہیں گوجرخان شہر اور بڑے قصبات دولتالہ، بیول ، جبر میں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے بکرے اور گائے کے گوشت کے من مانے ریٹ قصابوں نے مقرر کررکھے ہیں جبکہ پھل سبزیاں وغیرہ کی قیمتوں میں بھی بے بہا اضافہ کیا گیا ہے دیگر اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں بھی سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے فروخت کی جارہی ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور مقامی انتظامیہ اس تمام تر صورتحال سے بری الذمہ ہو کر دفتروں تک محدود ہے بازار میں اشیاء خورد ونوش کے ریٹ چیک کئے جائیں سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر