14اگست کو پودالگائیں ،پاکستان کو سرسبزوشاداب بنائیں،رانا طاہر

14اگست کو پودالگائیں ،پاکستان کو سرسبزوشاداب بنائیں،رانا طاہر

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)چودہ اگست کو پودا لگائیں پاکستان کو سرسبز وشاداب بنائیں مہم ، زبردست جوش و خروش نوجوان طبقہ متحرک پودوں کی خریداری اورگوجرخان ریلوے اسٹیشن پر پودے پہنچائے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان انارکلی بازار کے نوجوان تاجر نوید طاہر کی طرف سے چودہ اگست کو شجرکاری مہم شروع کرنے کے اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد متحرک ہو گئی بالخصوص نوجوان طبقہ اور تنظیموں نے بھی اس میں بھرپور حصہ لینے اور پودے لگانے کیلئے بھرپور جوش و جذبہ دیکھا جا رہا ہے سماجی شخصیات ملک طیب خواجہ عادل خاور محبوب راجہ سعید ظہیر ماجد سلیم قاسم قریشی ملک قاسم ربانی اوردیگر شخصیات نے اس مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کیلئے نوید طاہر کے اس اقدام کوسراہا ریلوے اسٹیشن ماسٹر نے بھی جہاں پودے وغیرہ لگائے جائیں گے صفائی ستھرائی شروع کرا دی ہے اور کہا کہ یہاں پر شہری جو پودے لگائیں گے ان کی بھرپور دیکھ بھال بھی کی جائے گی اس مہم کے آرگنائزر نوید طاہر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے اور صاف ماحول میں سانس لینے کیلئے درختوں کی اشد ضرورت ہے لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے اور شہری اس مہم میں بھرپور حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کیلئے متحرک ہوئے ان کا مشکور ہوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر