جہلم،تھانہ صدرکی حدودمیں چوریاں، متعدددکانیں،گھرلٹ گیا

جہلم،تھانہ صدرکی حدودمیں چوریاں، متعدددکانیں،گھرلٹ گیا

جہلم( نامہ نگار)تھانہ صدر کی حدود میں چوریوں کی بھرمار متعدد دوکانیں اور گھر لٹ گئے ،چور روہتاس روڈ کی متعدد دکانوں کے شٹر کاٹ کر اندر سے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کرفرار ،چور چیئر مین یونین کونسل گھرمالہ کے گھر کا بھی صفایا کر گئے ہیں گھر سے قیمتی اشیاء اور نقدی لوٹ لی گئی ہے، جہلم پولیس کے لیے بڑھتی ہوئی چوریاں اور ڈکیتیاں چیلنج بنی ہوئی ہیں شہری عدم تحفظ کا شکار اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات چوروں کے گینگ نے تھانہ صدر کی حدود روہتاس روڈ پر واقع دوکانوں اور گھروں میں لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں چور متعدد دوکانوں کے شٹر کاٹ کر اندر سے قیمتی اشیاء اور نقدی کی لوٹ مار کرتے رہے ہیں جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی ہے چوروں نے چیئرمین یونین کونسل گھرمالہ کے گھر کا بھی صفا یا کر دیا ہے صبح دوکان مالکان جب دوکانیں کھولنے آئے تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی جبکہ پولیس اطلاع کے باوجود لیٹ پہنچی اور الٹا دوکان مالکان کو ہی تنگ کرنا شروع کردیا آئے روز ہونے والی چوریوں اور ڈکیتیوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکیں ہیں اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر