ڈیڑھ ماہ کی محنت سے تحریک لبیک کو لاکھوں ووٹ ملے،پیر عنایت الحق

ڈیڑھ ماہ کی محنت سے تحریک لبیک کو لاکھوں ووٹ ملے،پیر عنایت الحق

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی محنت کے سبب پارٹی کو عوام نے لاکھوں ووٹ دیئے جس پر تمام پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں آئندہ بھی اس محنت کو جاری رکھیں گے ہمیں کئی جماعتوں کی طرف سے بڑی آفریں کی گئیں لیکن ہم نا موس رسالت کے تحفظ کیلئے میدان میں نکلے تھے آپ ؐ کی عزت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ہمارا مقابلہ یہودی لابی اور مرزائی لابی سے تھا اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکے قوم نے ہمیں لاکھوں ووٹ دیئے لیکن بد قسمتی ہے کہ شخصیات اداروں پر اثر انداز ہیں یاد رکھیں کہ ایک اور عدالت اللہ کی بارگاہ میں لگے گی جہاں ہم سب کو حساب دینا پڑے گا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے کہ بلوچستان ایک افغانی شہریت رکھنے والاکیسے منتخب ہوا ، الیکشن کمیشن کی طرف سے دھاندلی کے بعد ہمیں شدید تحفظات ہیں مگر ہمارے قائدین نے پر امن رہنے کی تاکید کی ہے وہ دن دور نہیں جب ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہو گا14اگست کو جیوے پاکستان ریلی نکالی جائے گی جو فیض آباد سے شروع ہو کر کمیٹی چوک میں ختم ہو گی تمام کارکنان اس ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیابان سرسید محمدی چوک کے مقامی ہال میں پی پی 18کے زیر اہتمام ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر مفتی قاضی سعید الرحمن قادری ، مولانا محمد شفیق قادری،پیر محمد قاسم سیفی، مولانا محمد عبداللطیف قادری،ملک جاوید اعوان، سردار نوید، محمد خرم، احسن غنی، محمد عثمان مرزا، ڈاکٹر عبدالواحد انور، مولانا عمران حبیب ضیائی، محمد نعیم قادری ، راجہ دانیال مولانا کبیر میر ،صاحبزادہ نقیب الر حمن چشتی ور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پیر عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کیلئے محنت میں بہتری لائیں، انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید مذمت کرتے ہیں اس سے نہ صرف آپؐ بلکہ تمام انبیاء کی توہین ہے آپ ؐ کے خاکے بنانا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کرکے دنیا کے امن کو تہہ و بالاکیا جا رہا ہے مسلم حکمران امت مسلمہ کی ترجمانی کریں اور ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں مسلمانوں کو چایئے کہ وہ ہالینڈ سمیت تمام ان ممالک جو اس گھناؤنی سازش میں شامل ہیں ان کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے تقریب کے آخر میں اعلان کیا کہ 14اگست کو جیوے پاکستان ریلی نکالی جائے گی جو فیض آباد سے شروع ہو کر کمیٹی چوک میں ختم ہو گی تمام کارکنان اس ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر