جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی انہیں کھولا جائے،ارشدمحمودقریشی

جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی انہیں کھولا جائے،ارشدمحمودقریشی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارد8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر حالیہ انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کا شانداراحتجاجی مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، چیف جسٹس اورالیکشن کمیشن کو چاہیے کہ جن حلقوں پر امیدواروں کے تحفظات ہیں انہیں کھول دیا جائے اوردوبارہ گنتی کرائی جائے ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی حلقے کھولنے کاکہا ہے الیکشن پراربوں روپے خرچ ہوئے ہیں لہذا ملک ایک اورالیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلز کالونی میں اپنے مرکزی آفس میں معززین علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرنے کے دوران کیا،ارشدمحمودقریشی نے کہا کہ جن حلقوں میں جیت اورہار کا مارجن کم ہے اورمستردووٹوں کی تعداد جیتنے والے ووٹوں سے زیادہ ہے وہاں بغیرکسی ہچکچاہٹ کے حلقہ کھول دینا چاہیے تاکہ دوبارہ گنتی ہوکر دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے الیکشن کمیشن بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے الیکشن کمیشن کے سامنے سیاسی جماعتوں کا احتجاج اس سلسلے کی کڑی ہے اگرمطالبہ نہ مانا گیا تو معاملات بگاڑ کی جانب سے بھی جاسکتے ہیں اوراحتجاج کاسلسلہ بھی بڑھ جائے گا جو کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر