جامعہ کشمیر میں یوم آزادی شایان شان منانے کیلئے تیاریاں شروع

جامعہ کشمیر میں یوم آزادی شایان شان منانے کیلئے تیاریاں شروع

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)جامعہ کشمیر میں 14اگست یوم آزادی کو شایان طریقے سے منانے کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔ وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیر صدارت منعقدہونے والے اجلاس میں تقریبات کا جائزہ لیاگیا۔ 13اگست کی شام کو جامعہ کشمیر،محکمہ سیاحت اور کشمیرکلچرل اکیڈمی کے تعاون سے کلچرل ایوننگ پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا۔ جبکہ 14اگست کو جامعہ کشمیر کے سٹی کیمپس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی پرچم کشائی کریں گے۔ ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق 14اگست یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مختلف پروگرامز تشکیل دے دیے گئے ہیں،حکومتی اداروں کے اشتراک سے جامعہ کشمیر 13اگست کی شام کو ایک کلچرل ایوننگ پروگرام کا بھی انعقاد کریگی۔جس میں کشمیراور پاکستان کی ثقافت کو اجاگرکیاجائے گا۔14اگست کی صبح 8:50 پرسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی سٹی کیمپس میں پرچم کشائی کریں گے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز 9بجے صبح تلاوت کلام پاک سے کیا جائیگا، نعت رسول مقبولﷺ کے بعد قومی ترانہ ہوگا۔جشن آزادی کی تقریب میں سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان سمیت جامعہ کشمیر اور کالجزکے طلبہ خطاب کرینگے۔ ادارہ امور طلبہ نے بھی جشن آزادی کی تقریبات کو شیایان طریقے سے منانے کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل، رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈائر یکٹر ادارہ امور طلبہ پروفیسر عامر فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر منظور حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ یوم آزادی ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے،اس دن کوشایان شان طریقے سے منائیں گے، اس موقع پر ڈائر یکٹر ادارہ امور طلبہ پروفیسر عامر فاروق نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کو بتایا کہ 14اگست کو جشن آزادی تقریب میں جامعہ کشمیر اورگورنمنٹ کالج کے طلبہ تقاریر، ملے نغمے اور دیگر مختلف پروگرامز بھی پیش کرینگے۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے جامعہ کشمیر کے سٹی اور چہلہ کیمپس کی عمارات پر قومی پرچم لہرانے کے علاوہ سٹی کیمپس میں چراغاں کرنے کا بھی حکم دیا۔

Back to Conversion Tool

 

مزید : پشاورصفحہ آخر