ٹریفک پولیس کی جانب سے آزادکشمیر آنیوالے سیاحوں میں بیج،جھنڈے تقسیم

ٹریفک پولیس کی جانب سے آزادکشمیر آنیوالے سیاحوں میں بیج،جھنڈے تقسیم

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)آزادکشمیر ٹریفک پولیس نے سوزوکی موٹر کے تعاون سے آزادکشمیر داخل ہونے والے سیاحوں میں یوم آزادی کے حوالہ سے بیج ،جھنڈے تقسیم کیے اورٹوریسٹ گائیڈمیپ بھی دیا گیا اور سیاحوں کو خوش آمدید کہا گیا۔یہ کارروائی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک،ایس پی ٹریفک کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ایف ڈبلیو چوک میں ڈی ایس پی ٹریفک زاکر شیخ،اے ایس آئی پنڈی لیڈی پولیس رخشندہ خواجہ ودیگر مرد وخواتین آفیسرز شامل تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر