مظفرآباد،پولیس کی کاروائی،دوملزمان گرفتار،17بوتلیں شراب برآمد

مظفرآباد،پولیس کی کاروائی،دوملزمان گرفتار،17بوتلیں شراب برآمد

مظفرآباد(بیورورپورٹ)تھانہ پولیس سٹی نے 02منشیات فروش گرفتار کر کے اعلیٰ کوالٹی کی 17بوتل شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد راجہ سہیل احمد خان نے ڈی آئی جی ریجن سردار الیاس کی طرف سے منشیات فروش اور مجرمان اشتہاری و مفروران مقدمات کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل اور ڈی ایس پی ریاض مغل کی ہدایت پر معہ نفری منظر حسین،ضیا السلام سب انسپکٹر، و لیاقت حمید اے ایس آئی،منظور حسین، آئی ایچ سی، مجاہد حسین،عمران،حنیف، ڈی ایف سی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان احمر ولد میر حسین عرف منگل سنگھ، عاد ولد میر حسین ساکنان ہوتریڑی کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 17بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ملزمان قبل ازیں شہر میں ہونے والی چوری کے درج مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور کچھ عرصہ سے مفرور تھے۔پولیس ملزمان کی تلاش میں قبل ازیں سے مصروف عمل تھی۔جن سے اب تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔ایک دوسری کارروائی میں جاریہ مہم کے تناظر میں تھانہ پولیس سٹی نے پانچ اشتہاری گرفتار کر لیے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر