مظفرآباد،مین شاہراؤں پر غیرقانونی اڈے قائم کرنے پر پابندی عائد

مظفرآباد،مین شاہراؤں پر غیرقانونی اڈے قائم کرنے پر پابندی عائد

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع مظفرآباد مسعودالرحمن نے ضلع مظفرآباد کی مین شاہراہوں پر غیر قانونی و بدوں منظوری اڈا جات قائم کرنے پر پابندی عائید کر دی ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع مظفرآباد کے آفس سے جاری ہونے والے ایک اور حکم کیمطابق آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف کیڈر کی اسامیوں کے MCQsٹیسٹ کے دوران ضلع مظفرآباد کی حدود میں واقع امتحانی سنٹرز سے 200گز کے فاصلہ پر بیرونی مداخلت پر پابندی عائید کر دی ہے ۔ حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص ؍اشخاص کے خلاف زیر دفعہ APC188کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر