لچھراٹ دھنی سے چوروں نے مال مویشی چرالیا
مظفرآباد (سٹی رپورٹر) لچھراٹ دھنی سے چوروں نے مال مویشی چرالیا۔پیر چناسی سے برآمد۔ چور گروپ بے نقاب۔ سٹی تھانہ مظفرآباد چوروں کے گروہ سے مل گیا۔ چوروں کو کو کھلی چھٹی دے دی گئی۔ حلقہ نمبر2 دھنی نوسدہ کے عوام نے انسپکٹر جنرل پولیس اس ایس پی، ڈی سی مظفرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ چوروں کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے۔ سٹی تھانہ مظفرآباد کے راشی، جرائم کی سر پرستی کرنے والے پولسی آفیسران و اہلکاران کا قبلہ درست کیا جائے۔ دھنی نوسدہ کے عوام کا مطالبہ۔ دھنی نوسدہ سے مال مویشی چور گروہ نے لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی چرا لیے او رانہیں پیر چناسی لے گے۔ چور موقع پر بے نقاب ہوئے۔ مال مویشی برآمد ہوا۔ مگر سٹی تھانہ کے بعض آفیسران چوروں کے کڑک کڑ ک نوٹ دیکھ کر چوروں کے سامنے ڈھیر ہو گے۔ چوروں کو حوالات کے بجائے گھر وں کو روانہ کر دیا۔ عوام علاقہ دھنی، نوسدہ، نوسیری، کنور، پنجکوٹ نے پولیس کے چوروں پر مہربانی ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔