مظفرآباد، شیخ عبدالعزیز کا دسواں یوم شہادت پرسیمینار کل پریس کلب میں ہوگا

مظفرآباد، شیخ عبدالعزیز کا دسواں یوم شہادت پرسیمینار کل پریس کلب میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(سٹی رپورٹر)تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما شہید شیخ عبدالعزیز کا دسواں یوم شہادت ،پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام کل مورخہ 11اگست سینٹرل پریس کلب میں سیمینارمنعقد ہوگا۔ جس میں سیاسی ، سماجی مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کرینگے۔ شہید عزیمت 2008میں سرینگر سے مظفرآباد چلو کال میں ہزاروں جانبازوں کی قیادت کرتے ہوئے آگے بڑھے اور بھارتی قابض افواج کی گولیوں کا نشانہ بنے، شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیاجائیگا۔گزشتہ روز پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے اخبار کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہیدکشمیری عوام کے عظیم قائد تھے انکے چھوڑے ہوئے مشن آزادی کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا، شہیدجہد مسلسل میں آپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے سرخرو ہوگئے، ان کے دسویں یوم شہادت پر سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید نے پوری زندگی بھارت سیریاست کی آزادی کیلیئے جدوجہد کی، ان کی عظیم جدوجہد ہم سب کے لیئے مشعل راہ ہے ان کا کہنا تھا کے شہید کے چھوڑے ہوئے مشن کی تکمیل کیلیئے پوری قوم بھارت کیخلاف میدان عمل میں نکل پڑی ہے، انہوں نے کہا کہ شہید عزیمت 2008میں سرینگر سے مظفرآباد چلو کال میں ہزاروں جانبازوں کی قیادت کرتے ہوئے آگے بڑھے اور بھارتی قابض افواج کی گولیوں کا نشانہ بن گئے، انھوں نے کہاکے گیارہ اگست بروز ہفتہ شہیدکے دسویں یوم شہادت کو اس عزم اور تجدیدعہد کے طور منایا جائے گا کے وطن عزیز جموں کشمیر کی آزادی تک ہندوستان کے خلاف جدوجہدآزادی کو جاری رکھا جائے گا سیمنار میں سیاسی مزہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔