گوجرخان میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری

گوجرخان میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)اندھیری نگر چوپٹ راج ، گوجرخان میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری، پولیس تھانہ گوجرخان کے اہلکار مال بناؤ مہم میں مصروف شہر جرائم پیشہ عناصر کے سپرد گزشتہ رات بھی بھڈانہ کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر نصف درج سے زائد گاڑیوں کے مسافروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا بروقت اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی جبکہ متاثرہ افراد رات گئے تک پرچہ کے اندراج کیلئے تھانہ گوجرخان میں دھکے کھاتے رہے پولیس ابھی تک کسی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی جبکہ سرشام اور علی الصبح موٹرسائیکل سوار گینگ بھی شہر کی مختلف سڑکوں پر شہریوں کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں لٹنے والے مزید خواری کی وجہ سے تھانہ کا رخ نہیں کرتے شہر بھر میں قائم قماربازی اور منشیات فروشی کے اڈوں کیخلاف بھی کارروائی نہ کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہری حلقوں نے اعلیٰ احکام سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر