گوجرخان،چندروزمیں20افرادکوباؤلے کتوں نے کاٹ لیا

گوجرخان،چندروزمیں20افرادکوباؤلے کتوں نے کاٹ لیا

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان گزشتہ چند روز میں 20 سے زائد افراد کو باؤلے کتوں نے کاٹ لیا ،مونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث آوارہ اور باؤلے کتوں کو تلف کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے ،شہر اور نواحی آبادیوں میں آوارہ، خارش زدہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے گزشتہ روز تھاتھی میں آٹھ افراد کوباؤلے کتوں نے کاٹ لیا جن کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرخان لایا گیا عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرانے کے لیے مہم شروع کی جائے تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر اور نواحی آبادیوں میں آوارہ، خارش زدہ اور باؤلے کتوں کی بھرمار ہے گزشتہ چند دنوں کے دوران بیس سے زائد افرادکوباؤلے کتوں نے کاٹ لیا ،بدھ کے روز تھاتھی میں آٹھ افراد کو باؤلے کتوں کے کاٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ،اہل علاقہ نے ایک باؤ لے کتے کو بھی مار ڈالا،میونسپل کمیٹی گوجرخان کے سربراہان، افسران اور عملہ اس معاملہ میں انتہائی غفلت برت رہا ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی وضح نہ کی گئی گوجرخان میو نسپل کمیٹی نے باؤلے اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے مہم شروع نہ کی جس کے باعث آئے روز باؤلے کتے کے کاٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر