حافظ نعیم الرحمن کا طارق ابوالحسن سے اظہار تعزیت

حافظ نعیم الرحمن کا طارق ابوالحسن سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر طارق ابوالحسن کے والد قضائے الہی سے انتقال کرگئے ، نماز جنازہ شاہ فیصل ٹاؤن میں ادا کی گئی جبکہ مقامی قبرستان میں سپردخا ک کیا گیا ۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سکریٹری نجیب ایوبی نے شرکت کی اور لواحقین و اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔