ادارہ تعلیم و آگاہی کے زیرِ اہتمام بچوں کے سمر کیمپ کا انعقاد

ادارہ تعلیم و آگاہی کے زیرِ اہتمام بچوں کے سمر کیمپ کا انعقاد

کراچی (پ ر) نامور سماجی ادارے ادارہ تعلیم و آگاہی کے زیر اہتمام تقریباً دو ہزار بچوں کو خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں قائم کردہ اکیس سمر کیمپ میں بھرپور تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا۔یہ کیمپ صوابی اور مردان کے گورنمنٹ سکولوں میں قائم کئے گئے جن میں ان بچوں کو مفت تعلیم دی گئی جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے متوسط گھرانوں سے ہے اور یہ بچے اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے کھیتوں میں مشقت کرتے ہیں ۔ فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ نے سمر کیمپ منصوبے کیلئے تمام فنڈزفراہم کیے جس کامقصد بچوں کو تعلیمی اور صحت افزا غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنا تھا۔ سمر کیمپس میں باقاعدہ کلاسوں کو صفائی ستھرائی ، جغرافیائی ، کلچر، ورثہ، آرٹس، ڈرامہ اور دیگر صحت افزا سرگرمیوں کی تعلیم دی گئی۔ اس کے علاوہ بچوں نے سپورٹس اور ورزش میں بھی بھرپور حصے لیے جو ذہنی اور جسمانی نشونما کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ سمر کیمپس کے انعقاد سے قبل ایک چھ روزہ خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کو سمر کیمپس کی تربیت دی گئی ۔ سمر کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے ادارہ تعلیم و آگاہی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر بیلا رضا جمیل نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا پروجیکٹ میں تمام مالی امداد فراہم کرنے پر تہے دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ جس عمر میں بچوں کو بے فکری کے ساتھ تعلیم حاصل کرنی چاہیے وہ اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے محنت مشقت کرنے پر مجبور ہیں تاہم یہ امر اطمینان بخش ہے کہ ایسے بچوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ غریب بچوں کی تعلیم کے لئے یکساں مواقع ضروری ہیں جن کیلئے ادارہ تعلیم و آگاہی کام کررہاہے ۔ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب کے دوران شاندار لٹریچر فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے

مزید : کراچی صفحہ آخر