منی لانڈرنگ کیس ،2 شریک ملزمان کی حفاظتی ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس ،2 شریک ملزمان کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں دو شریک ملزمان محمد قاسم اور محمد اشرف کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے ۔جمعرا ت کو سندھ ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کے دو شریک ملزمان محمد قاسم اور محمد اشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے دونوں ملزمان کی 2,2لاکھ روپے کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اب تک تین ملزمان ضمانت پر ہیں جبکہ نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا جیل میں ہیں ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر سات ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر