کراچی: پولیس مقابلے میں ایک ملزم گرفتار

کراچی: پولیس مقابلے میں ایک ملزم گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم کوزخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر