ہول سیلرز اینڈ گروسرز کابزنس مین گروپ کی حمایت کا اعلان

ہول سیلرز اینڈ گروسرز کابزنس مین گروپ کی حمایت کا اعلان

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی ہول سیلرز اینڈ گروسرز ایسوسی ایشن نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گیارہ سال بعد ہونیوالے انتخابات میں پیٹریاٹ بزنس مین گروپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کر دیا،کراچی ہول سیلرز اینڈ گروسرز ایسوسی ایشن کی قیادت (ابئس مجید،فاروق کاس، راجہ صاحب،عارف چینی،ناصر پٹیل)نے اُمید ظاہر کی ہے کہ پیٹر یاٹ بزنس مین گروپ کی قیادت کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیلئے ناگزیر ہے ،کراچی ہول سیلرز اینڈ گروسرز ایسوسی ایشن کی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں کو درپیش موجودہ مشکلات سے نمٹنے کیلئے پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کی قیاد ت( چیئرمین افضل چا مڈ یا ،شبیر ہارون،مزمل پولانی،عبید اﷲقادری) مکمل صلاحیت رکھتی ہے

مزید : کراچی صفحہ آخر