کراچی ، حسین لوائی کو دل کی تکلیف ،اسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی ، حسین لوائی کو دل کی تکلیف ،اسپتال منتقل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار نجی بینک سربراہ حسین لوائی اور طحہ رضا کی طبعیت ناساز ہوگئی ، ملزمان کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنے کے بعد حسین لوائی کو اسپتال میں داخل کرلیا گیااور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر نوید قمر کے مطابق حسین لوائی کی حالت خطرے سے باہر ہے انہیں دل کا دورہ پڑاتاہم انہیں فوری طبی امداد دے دی گئی ہے ۔ این آئی سی وی ڈی کی انتظامیہ کا کہناہے حسین لوائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ حسین لوائی کومزید اسپتال میں نگہداشت کیلئے رکھنا ہے یا نہیں۔حسین لوائی کے ویکل ایڈووکیٹ شوکت حیات کے مطابق حسین لوائی کو عدالتی حکم کے باوجود ذاتی ڈاکٹر کی سہولت فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے حسین لوائی کو ہنگامی بنیادوں پر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ بینکنگ کورٹ میں حسین لوائی کی ضمانت کی درخواست پر تفتیشی افسر نے دلائل دینے کے بجائے مزید مہلت طلب کرلی۔ حسین لوائی 72سالہ عمر رسیدہ شخص ہیں جنہیں ہائی بلڈ پریشر شوگر اور دل کے امراض ہیں ۔ادھر منی لانڈرنگ کیس کے دوسرے ملزم طحہ رضا کو بینائی کی شکایت پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے دونوں ملزمان عدالتی ریمانڈ پر لانڈھی جیل میں ہیں۔