شیخو پورہ میں کام کرنے سے انکار کر پر زمیندار نے بچے کے پیر کا انگوٹھا کاٹ دیا

10 اگست 2018 (09:07)

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک زمیندار نے کام کرنے سے انکار پر 12 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے کلہاڑی چلا دی، جس کے نتیجے میں بچے کے پیر کا انگوٹھا اور انگلی کٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی شہباز نے الزام عائد کیا کہ اس کا 12 سالہ بیٹا نادر، رفاقت نامی زمیندار کے ڈیرے پر ملازم تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ایک دن کام کرنے سے انکار پر رفاقت نے اس کے پاو¿ں پر کلہاڑی ماری، جس سے اس کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔شہباز کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے کو 13 دن حویلی میں ہی رکھا۔پولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرکے 3 نامزد ملزمان الطاف، رفاقت اور اتفاق کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں