عمران خان نے محمود خان کو کے پی کے کے وزیراعلیٰ کیلئے کیوں نامزد کیا ؟ حامد میرنے اصل حقیقت سے پردہ ہٹا دیا ، اندر کی بات بتا دی

عمران خان نے محمود خان کو کے پی کے کے وزیراعلیٰ کیلئے کیوں نامزد کیا ؟ حامد ...
عمران خان نے محمود خان کو کے پی کے کے وزیراعلیٰ کیلئے کیوں نامزد کیا ؟ حامد میرنے اصل حقیقت سے پردہ ہٹا دیا ، اندر کی بات بتا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ محمود خان کو عمران خان نے کارکردگی کی وجہ سے وزیراعلیٰ کیلئے نامز د کیا گیاہے ۔

حامد میر نے نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان کی بطور وزیر کھیل اور وزیر سیاحت کارکردگی کا خود جائزہ لیاہے اور انہوں نے کے پی کے میں سیاحت کو بہت زیادہ فروغ دیاہے ، جب 2013 میں انہوں نے پہلی مرتبہ الیکشن لڑا اور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تو اس وقت پی ٹی آئی کو مالاکنڈ سے زیادہ بڑی کامیاب نہیں ملی تھی جبکہ وہاں سے صرف مراد سعید قومی اسمبلی اور محمود خان صوبائی سیٹ پر کامیاب ہوئے تھے لیکن بعد میں محمود خان کو مالاکنڈ ڈویژن کا پریذیڈنٹ بنا دیا گیا اور جب فاٹا کا انضمام ہوا تو انہیں باجوڑ کا علاقہ بھی دے دیا گیا ۔عام انتخابات میں سوات سے تحریک انصاف نے بھر پور کامیابی سمیٹی ہے ،نہ صرف قومی اسمبلی بلکہ صوبائی اسمبلی کی بھی ساری سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ باجوڑ سے بھی پی ٹی آئی نے دونوں قومی اسمبلی کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ محمود خان کی پورے کے پی کے میں کارکردگی سب سے بہترین ہے کیونکہ انہوں نے عام انتخابات میں نتیجہ بھی اچھا دیاہے اور اسی لیے انہیں وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیاہے ۔حامد میر کا کہناتھا کہ محمود خان کی پرویز خٹک اور عاطف کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے جبکہ پرویز خٹک نے ہی محمود خان کا نام عمران خان کو تجویز کیا تھا اور انہیں دونوں کی حمایت حاصل ہے ۔

مزید : قومی