لاہور ہائیکورٹ کا راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم

لاہور ہائیکورٹ کا راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم
لاہور ہائیکورٹ کا راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ سے سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ جسٹس شمس محمودمرزا نے رانا ثنااللہ کی درخواست پرسماعت کی ۔اس موقع پر درخواست گزارکی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ انتخابات اوراس کے بعدسے مختلف مکاتب فکرکے لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور متعلقہ فورمزپرسیکیورٹی کے لئے درخواستیں دیں ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور