عمران خان کی حلف برداری ، صدر مملکت ممنون حسین نے غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا

عمران خان کی حلف برداری ، صدر مملکت ممنون حسین نے غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا
عمران خان کی حلف برداری ، صدر مملکت ممنون حسین نے غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کے باعث غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین 16سے 19 تاریخ تک ایڈنبرا جا رہے تھے  ،صدر مملکت ممنون حسین اب نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد غیر ملکی دورہ کرینگے۔اس سے پہلے یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ صدر مملکت ممنون حسین کی بیرون ملک مصروفیات کے باعث قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے، تاہم تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی درخواست قبول کرتے ہوئے صدر مملکت نے 15 اگست کو روانہ ہونے کے بعد 19 اگست کو شیڈول کے مطابق واپس آنا تھا۔

 واضح رہے کہ  صدر کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے، جہاں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، بعد ازاں حروف تہجی کے لحاظ سے ان کے نام پکارے جائیں گے، تاکہ وہ رول آف نمبرز پر دستخط کریں۔ اجلاس طلب کرنے کی سمری الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی تھی۔

اسی روز اسپیکر اور ڈپٹی اسپیر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور 13 اگست کو ہی دونوں عہدوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے، سابق حکمراں جماعت کا دوسرا اور پاکستان پیپلزپارٹی کا تیسرا نمبر ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد