آج بھارت کی یہ اہم ترین شخصیت عمران خان سے ملنے کیلئے آ رہی ہے ، یہ کون ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

آج بھارت کی یہ اہم ترین شخصیت عمران خان سے ملنے کیلئے آ رہی ہے ، یہ کون ہے ؟ ...
آج بھارت کی یہ اہم ترین شخصیت عمران خان سے ملنے کیلئے آ رہی ہے ، یہ کون ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ہائی کمشنر اجے بیسریا آج بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے ۔

انگریزی اخبار ” دی نیوز“ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ عمران خان سے سے بھارتی سفیر کی ملاقات طے پاگئی ہے اور وہ آج بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے ۔

گزشتہ روز روسی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ اس سے قبل چین ، امریکہ ، ایران ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفراءبھی ملاقات کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنی حکومتوں کے نیک خواہشات کے پیغام عمران خان کو پہنچائے ۔

اس سے قبل تیس جولائی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کر کے مبارک باد دی تھی اور امیدکا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوریت اپنے قدم مزید مضبوط کرے گی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد