بھتاخوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس :سندھ ہائیکورٹ کاملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

بھتاخوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس :سندھ ہائیکورٹ کاملزمان کو ...
بھتاخوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس :سندھ ہائیکورٹ کاملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے بھتاخوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بھتاخوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے اپیل پرفیصلہ سنایا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن ملزمان کی سزابرقراررکھنے کے لئے شواہدپیش کرنے میں ناکام رہا ہے جس پر ہائیکورٹ نے ملزم شکیل اورعمران کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی