پی پی123،سپریم کورٹ کی پی ٹی آئی امیدوارسونیاعلی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت

پی پی123،سپریم کورٹ کی پی ٹی آئی امیدوارسونیاعلی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے ...
پی پی123،سپریم کورٹ کی پی ٹی آئی امیدوارسونیاعلی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی123 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پرسماعت میں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوارسونیاعلی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی123 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پرسماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی ۔وکیل سونیا علی نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سونیاعلی دوبارہ گنتی میں 17 ووٹوں سے ہارگئیں، دوبارہ گنتی کا حکم دینا ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں، عمران خان کیس میں بھی یہی حکم دیاگیا۔جس پرسپریم کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوارسونیاعلی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کی ہدایت کر دی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد