بلوچستان پارلیمانی پارٹی کااجلاس ملتوی ،عمران خان نے حکومت سازی پر مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف بلوچستان پارلیمانی پارٹی کااجلاس ملتوی کرتے ہوئے حکومت سازی پر مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف فوادچودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زیرصدارت آج بنی گالہ میں ہونے والا تحریک انصاف بلوچستان پارلیمانی پارٹی کااجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سازی پر مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق حتمی مشاورت ہوگی۔