بلاول بھٹو کا اداروں کیخلاف مولانا فضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہار

بلاول بھٹو کا اداروں کیخلاف مولانا فضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہار
بلاول بھٹو کا اداروں کیخلاف مولانا فضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اداروں کیخلاف مولانافضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہارکر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اداروں کیخلاف مولانافضل الرحمان کے بیانات پرتحفظات کا اظہارکیاہے ۔بلاول بھٹو کا خورشیدشاہ،شیری رحمان ودیگر کو ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سے بات چیت کریں اور اپوزیشن اتحاد میں صرف انتخابی دھاندلی پربات کی جائے، پارلیمنٹ کے اندرموثر احتجاج اورقانونی طریقہ اپنایا جائے اور اداروں کےخلاف کسی بیان کا حصہ نہ بنا جائے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس گزشتہ روز ہواتھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی