’’انٹرویو ہوجاتا ہے،تنخواہ بھی طے ہوجاتی ہے لیکن پھر بلاوہ نہیں آتا‘‘اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو یہ تسبیح پڑھنا شروع کردیں ،روزگار کے بند دروازے کھل جائیں گے 

’’انٹرویو ہوجاتا ہے،تنخواہ بھی طے ہوجاتی ہے لیکن پھر بلاوہ نہیں آتا‘‘اگر ...
’’انٹرویو ہوجاتا ہے،تنخواہ بھی طے ہوجاتی ہے لیکن پھر بلاوہ نہیں آتا‘‘اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو یہ تسبیح پڑھنا شروع کردیں ،روزگار کے بند دروازے کھل جائیں گے 

  

لاہور(نظام الدولہ )کمپیوٹرسافٹ وئیر کا کام کرتا ہوں۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں پچھلے ڈیڑھ سال سے نوکری کی وجہ سے پریشان ہوں ۔میں جہاں پر بھی انٹرویو کے لیے جاتا ہوں انٹرویوتو ہو جاتا ہے اورتنخواہ تک بھی فائنل ہو جاتی ہے لیکن فائنل کال نہیں آتی ۔میں جو بھی کام شروع کرنے کی کوشش کرتا ہوں وہ کام کسی نہ کسی وجہ سے خراب ہو ہی جاتا ہے۔میں نے استخارہ بھی کروایا لیکن مجھے بتایا گیا کہ نظر بد کا شکار ہوں ۔ نظرِ بد بھی اتراوئی ۔اس کے علاوہ اللہ کے فضل سے نماز کی بھی پابندی کرتا ہوں لیکن کہیں سے کوئی بھی وسیلہ نہیں بن پا رہا ۔برائے کرم مجھے کوئی حل بتائیں کہ میرے روز گار کا بندوبست ہو جائے کیوں کہ میں شادی شدہ ہوں اور میرے دو چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں۔ میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں۔اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے ( ندیم ، سمبڑیال سیالکوٹ )

جواب ۔ایسے غیر یقینی کا شکار ہونے پر انسان دل برداشتہ اور ناامید ہو ہی جاتا ہے ۔اصل بات یہ ہے کہ اس کا امتحان کا دور چل رہا ہوتو وہ کتنی استقامت ایمانی سے اس پر قائم رہتا اور جب حالات ساز گار ہوں تو کتنا شکر گزار ہوتا ہے ۔آپ کو اللہ نے ہمت دی ہے اور انشا اللہ اپنی قابلیت کے بل بوتے پر کامیاب ہوں گے۔اللہ کریم آپ کے لئے بہتر روزگار کا بندوبست فرمائیں گے کیونکہ پہلے جہاں سے کال آتی رہی ہے ،ممکنہ طور پر وہ اپنے کے لئے مناسب نہیں ہوں گی۔نوکری کے علاوہ خود سافٹ وئیرنگ سے متعلقہ کوئی کام گھر میں بیٹھ کر بھی کرنے کی کوشش کریں ۔آپ یہ تسبیح روزانہ پڑھا کریں ۔یا مھیمن گیارہ سو بار دل میں ذکر کیا کریں اور ذکر کے بعد خود پر پھونک لیا کریں،اپنی ہر طرح کی کامیابی کا پرچار نہ کیا کریں ۔ وضو میں رہنے کی کوشش کریں ۔اپنی اہلیہ سے بھی کہیں کہ وہ لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ایک تسبیح نماز عصر کے بعد یکسوئی سے پڑھا کریں اور رب العزت سے دعا کیا کریں (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com ) 

مزید : روشن کرنیں