عرب لڑکی سے شادی کے لئے روحانی تسبیح 

عرب لڑکی سے شادی کے لئے روحانی تسبیح 
عرب لڑکی سے شادی کے لئے روحانی تسبیح 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نظام الدولہ)میں ایک عرب ملک کے ائر پورٹ پر سکیورٹی ڈپارٹمنٹ میں جاب کرتا ہوں ۔ دس سال ہوچکے ہیں۔میرے ڈپارٹمنٹ میں ایک عرب لڑکی بھی جاب کرتی ہے۔میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میں واضح کردوں کہ میں وقتی محبت کا قائل نہیں ہوں بلکہ حقیقی محبت کا حامی ہوں ۔میں سمجھتا ہوں کہ جس سے محبت کرو ،شادی بھی اسی سے کرو۔ میں اس لڑکی کو پسند کرتا ہوں تو میری دلی تمنا ہے کہ شادی بھی اسی سے ہوجائے ۔آپ مجھے کوئی ایسی پاور فل تسبیح بتادیں کہ اس سے شادی ہوجائے ۔میں نماز باقاعدگی سے پڑھتا اور تہجد بھی پڑھ لیتا ہوں ۔الحمد اللہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہوتا ۔ (مختار ،کویت)

جواب ۔آپ کے جذبات کی شدت کا اندازہ آپ کی تفصیلی میل سے ہوگیا ہے ۔آپ ایک عرب لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن کیا وہ بھی آپ کو پسند کرتی ہے یا نہیں۔سچی محبت یک طرفہ نہ رہ جائے ۔آپ تہجد گزار ہیں ۔حالات کا جائزہ حقیقت پسندی سے لیں کہ کیا وہ عرب گھرانہ آپ کو داماد قبول کرلے گا ۔لڑکی بھی آپ کو پسند کرتی ہے یا نہیں ؟۔۔آپ کے نیک ارادوں کی کامیابی سے تکمیل کے لئے دعا گو ہوں ۔آپ نماز تہجد کے بعدروزانہ ایک سو بار ’’یاربّ‘‘ دل میں پڑھا کریں اور دعا کریں کہ اللہ آپ کے لئے ساز گار حالات پیدا فرمائے ۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں،نیز تسبیح پڑھنے کے بعدجو خواب نطر آئے وہ بھی بیان کیجئے گا nizamdaola@gmail.com ) 

مزید : روشن کرنیں