بھارت کو پاکستان کوساڑھے 8ارب روپے دینے پڑ جائیں گے اگر۔۔۔ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آ گئی

بھارت کو پاکستان کوساڑھے 8ارب روپے دینے پڑ جائیں گے اگر۔۔۔ پاکستانیوں کے لیے ...
بھارت کو پاکستان کوساڑھے 8ارب روپے دینے پڑ جائیں گے اگر۔۔۔ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کی بھارتی ہٹ دھرمی اسے 7کروڑ ڈالر (تقریباً 8ارب 66کروڑ روپے) میں پڑنے جا رہی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان نے معاہدے کے تحت کرکٹ سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف 7کروڑ ڈالر زرتلافی کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا جس میں بھارت کا موقف انتہائی کمزور تھا اور غالب امکان ہے کہ وہ مقدمہ ہار جائے گا اور اسے پاکستان کو یہ رقم ادا کرنی پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق جب ’بگ تھری‘ کا معاملہ طے پایا تھا تب پاکستان نے اس شرط پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ بھارت پاکستان کے ساتھ 2015سے 2023کے دوران 6کرکٹ سیریز کھیلے گا، جن میں سے 4کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ بھارت تب اس پر راضی ہو گیا لیکن بگ تھری بننے کے حسبِ عادت اس معاہدے پر عملدرآمد سے انکاری ہو گیا۔ اس مقدمے میں بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا)نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسے اپنی حکومت سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ملی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اس حوالے سے کوئی ایک بھی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کر سکا، جس سے اس کے خلاف فیصلہ آنے کا امکان غالب ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی کمیٹی اکتوبر میں اس کیس کی تین روزہ سماعت کرے گی اور فیصلہ سنائے گی۔

مزید : کھیل /علاقائی /پنجاب