عید الاضحی کی آمد، تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی حکومت نے شہریوں کو ایسا کام کرنے کا حکم دے دیا کہ جان کر مفتی منیب الرحمان بھی دنگ رہ جائیں گے

عید الاضحی کی آمد، تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی حکومت نے شہریوں کو ایسا کام ...
عید الاضحی کی آمد، تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی حکومت نے شہریوں کو ایسا کام کرنے کا حکم دے دیا کہ جان کر مفتی منیب الرحمان بھی دنگ رہ جائیں گے

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحی کی آمد ہے اور تاریخ میں پہلی بار سعودی حکومت نے اس حوالے سے ایسا کام کر دیا ہے کہ سن کر ہمارے مفتی منیب الرحمان بھی دنگ رہ جائیں گے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس بار سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار شہریوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں طلب کیں۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ چاند دیکھنے کی کوشش کریں اورجس کسی کو چاند نظر آ جائے وہ قریبی عدالت میں جا کر اس کی شہادت دے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی لوگوں سے نیا چاند دیکھنے کی شہادت موصول کرتی ہے تاہم اس سے پہلے کبھی سعودی عرب میں شہریوں سے چاند کی شہادت نہیں مانگی گئی۔پاکستان میں میٹ آفس نے پیش گوئی کی ہے کہ 12اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں، چنانچہ امکان ہے کہ اس بار عیدالاضحی 22اگست بروز بدھ ہو گی۔

مزید : عرب دنیا